نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں 5 سکینڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ’پارٹی ہو رہی ہے‘ نے مزید بھارتی اداکاروں کو گرویدہ بنا لیا۔ ایک اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے بھی پارٹی ہو رہی ہے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا کرئیٹر دنانیر مبین نے 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مشہور ہو گئی۔ ویڈیو کی پاکستان کی تو کاپی کی گئی لیکن بھارت میں بھی پولیس اور اداکاروں کی جانب سے پارٹی گرل کی پیروڈی کو استعمال کیا گیا۔
راتوں رات مقبول ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی پارٹی ویڈیو نے بھارت کے بڑے بڑے سٹارز کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے۔ گزشتہ بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا بھی پارٹی گرل کی ویڈیو سے متاثر ہوئے تو آج اداکار شاہد کپور نے بھی اس ویڈیو کو ری میک شیئر کر دیا۔
انسٹاگرام ہینڈل پر شاہد کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راشی، راج اور ڈی کے کے ساتھ ایک ویب سیریز کے سیٹ پر موجود ہیں۔ ویڈیو میں سیٹ پر موجود دیگر افراد بھی شاہد کپور کے ساتھ پاری ہو رہی ہے ویڈیو کو ریکارڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن شاہد کپور نے اس ویڈیو کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اس میں اکشے کپور اور یو یو ہنی سنگھ کے گانے کو بھی اس میں شامل کر دیا لیکن وہ بھی مسلسل پارٹی کی بجائے پاری کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی پاکستان کی پارٹی گرل کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاری ہو رہی ہے کی کاپی کی۔
دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ یہ ہم ہیں ، دوسری پر لکھا کہ یہ ہمارا گھوڑا ہے اور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا کہ اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے۔