لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار، میزبان فخر عالم نے کہا ہے کہ امن 21ء مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں گلوکار فخر عالم نے لکھا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام امن 2021ء مشقیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخریہ لمحہ ہے کہ دیکھ رہا ہوں 40 سے زائد ممالک پاکستان نیوی کے ساتھ ہمارے پانیوں میں مشقوں کیلئے آئے ہیں۔ تمام ممالک کی مشقوں میں شرکت کا امن اور استحکام مظہر ہے، امن ایکسرسائز2021ء مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
One of the biggest news in Pakistan right now is #AMANExercise2021 It gives me such great pride to see @PakistanNavy host 40 plus countries in our waters for one purpose. Collaboration of nations to stand for peace & stability. We welcome every participating country. #Pakistan pic.twitter.com/2UgBkdPJxy
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) February 12, 2021
یاد رہے کہ پاکستان کے زیر اہتمام 6 روزہ کثیر الجہتی بحری مشقیں امن 2021 بحیرہ عرب میں جاری ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کئی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوسکتے ہیں۔ 11سے 16 فروری تک جاری رہنے والی کثیر الجہتی بحری مشقوں میں امریکا، چین، روس اور ترکی سمیت 45 ممالک کی بحری فوجیں شرکت کر رہی ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق مشقوں میں روس ایک دہائی بعد پہلی مرتبہ نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ ملٹری ڈرل میں شامل ہوگا۔ آخری مرتبہ روس اور نیٹو کی بحری افواج نے مشترکہ مشقیں اسپین کے ساحل سے دور بولڈ بادشاہ کی تھیں۔یہ مشقیں 2011ء میں ہوئیں تھیں۔
پاکستان نیوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امن کے لیے اکٹھے پر مبنی نعرے کے تحت 6 روزہ مشقیں دو مرحلوں ساحل اور سمندر پر مشتمل ہوگئیں۔ اس مشق کا مقصد سمندری قزاق، دہشت گردی اور دیگر جرائم سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے جو سمندری تحفظ اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔