ماڈل ایان علی نے اپنی ڈریم کار خرید لی

Published On 08 February,2021 05:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی معروف اور خوبرو گلوکارہ ، ماڈل ایان علی نے اپنی ڈریم کار رولز رائس خرید لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ماڈل و گلوکار ایان علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں رولز رائس کار کے اندر ان کا پالتو کتا گریمی بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے گاڑی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

ماڈل و گلوکار ایان علی نے انسٹا گرام پر لکھا کہ بچپن سے ہی میری یہ خواہش تھی کہ میری اپنی رولز رائس کار ہو، ماشاءاللہ، الحمد للہ آج میرے پاس میری اپنی رولز رائس کار ہے۔

ایان علی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ اس کے لیے جو میں پہلے تھی، اب ہوں اور آئندہ رہوں گی۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں ایان علی نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ خواب پورے نہیں ہوتے، اگر آپ کی نیت اور دل صاف ہو اور آپ محنتی ہوں تو اللہ آپ کو تمام تر چیزیں عطاء کرتا ہے جو آپ کے تصور میں ہوتی ہیں۔