ویلنٹائن سے متعلق اداکارہ صبا قمر نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

Published On 11 February,2021 04:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر ہر سال اپنا ویلنٹائن ڈے کس طرح مناتی ہیں اور اس سال وہ ویلنٹائن ڈے پر کیا کرنے والی ہیں اس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کسی سستے ترسے ہوئے عاشق کی بددعا ہے کہ جا صبا قمر ہر سال تجھے ویلنٹائنز ڈے پر اتنا کام ملے کہ تجھے کسی کے لیے ٹائم ہی نہ ملے اور تجھے کوئی ملے بھی نہ ۔

صبا قمر کے ساتھ ویڈیو میں موجود اداکارہ عائشہ گل نے انہیں کہا تو اچھی بات ہے نا، کام کریں آپ کو پتہ نہیں ہے قائد اعظمؒ کا قول ہے، کام کام کام دن رات کریں ہم کام جس پر صبا قمر نے ہنستے ہوئے کہا کتنا کام رومینس کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا تعلق دوہرے معیار والے معاشرے سے ہے: صبا قمر

ویڈیو سے اندازہ ہورہا ہے کہ صبا قمر ہر سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بہت زیادہ کام کرتی ہیں یہاں تک کہ انہیں اپنے لیے بھی وقت نہیں ملتا اور اس سال بھی وہ اس دن پر بہت زیادہ کام کرنے والی ہیں۔