ہمارا تعلق دوہرے معیار والے معاشرے سے ہے: صبا قمر

Last Updated On 15 July,2020 11:29 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صباقمر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہیں گی نہ کہ کسی اور کیلئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد جتنا بھی بد کردار ہو وہ ایک باکردار بیوی کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مرد کو شریف ہونے کے ساتھ ساتھ گھر اور نوکری کرنے والی بیوی بھی چاہیے جو اس کی مار پیٹ بھی برداشت کرے اور اس کے ساتھ زندگی بھی گزارے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوہرے معیار والے معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔