اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں، صوبائی حکومتیں فنانس کمیشن کے فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ضلعی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈز فوری منتقل کیے جائیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔