عیدالاضحٰی 31 جولائی کو ہی ہو گی، وزیر سائنس فواد چودھری کا پھر اعلان

Last Updated On 13 July,2020 08:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عیدالاضحی 31 جولائی کو ہی ہو گی۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں ایسے منصوبے بنائیں گے جن سے لوگ خود چاند دیکھ سکیں گے۔ ان منصوبوں سے چاند دیکھنے کا عمل آسان ہو جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایسے آلات مہیا کریں گے جس سے رویت ہلال تکنیکی طور پر درست ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک، عید الفطر اور محرم الحرام سمیت اسلامی مہینوں کے آغاز پر چاند دیکھنا کچھ عرصے سے متنازع عمل بنتا جا رہا ہے، بعض اوقات تو ملک میں 3، 3 عیدیں ہوتی رہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے فواد چودھری نے ایک ایپ متعارف کروائی جس کے ذریعے چاند کو سائنسی طریقے سے دیکھنا ممکن بنایا گیا تھا۔