کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزراء ایک پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے، علی زیدی کو چولوں کا سردار قرار دے دیا، سعید غنی نے کہا فہمیدہ مزرا کو سندھ سے جتوایا گیا، حبیب جان نے دعوی کیا کہ وزیرا عظم عمران خان اور علی زیدی ہماری حمایت کے بغیر کراچی نہیں آسکتے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل کو نیب تفتیش کے دوران پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا.
کون سچا ہے کون جھوٹا، جے آئی ٹیز کا طوفان تھم نہ سکا، جیالوں نے کھلاڑیوں پر جم کر تنقید کی۔ سعید غنی کہتے ہیں علی زیدی نے نان اشوز پر شور مچایا، عوام کا دھیان ہٹایا، پی ٹی آئی اور امن کمیٹی کا گٹھ جوڑ تھا۔ سعید غنی نے دعوی کیا کہ فہمیدہ مزرا کو سندھ سے جتوایا گیا، انہوں نے کہا لیاری میں جو کچھ ہوا اسکے ذمہ دار ذوالفقار مرزا ہیں، ذوالفقار مرزا تمام باتوں کا خود اعتراف کرچکے ہیں۔
ناصرحسین شاہ نے وزیر اعظم سے نیب کی تفتیش کے دوران حلیم عادل کو پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ سندھ کے وزیر تعلیم نے کورونا کی صورتحال کے مطابق اسکولز کھولنے کا اعلان کیا، کہا حالات بہتر رہے تو صوبے میں پندرہ ستمبر سے اسکولز کھول دیئے جائیں گے۔