اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔