اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑا ہے .
وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی نسل در نسل جدوجہدآزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے13 جولائی کے لواحقین، اس کے بعد کی نسلیں آزادی کیلئے قربان ہوئیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے نسل در نسل جانیں قربان کیں، یہ قربانیاں ہندتوا سوچ کےتحت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی بھارتی کوششوں کی ناکامی ہے۔
Today, on Yaum-e-Shuhada-e-Kashmir, we salute Kashmiris for their continued struggle against the illegal & barbaric Indian occupation of Jammu & Kashmir. The Shuhada of 13 July 1931 were the forefathers of today s Kashmiri resistance.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی کشمیری مزاحمتی تحریک کے بانی ہیں، بھارتی غیرقانونی قبضے اوربربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔
Pakistan has always stood steadfast for the Kashmiri right to self-determination and will continue to support this just struggle till IOJK is liberated from the clutches of Indian illegal occupation. That day is not far.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2020