اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے، کوئی بھی جبر ان غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آ سکتا۔
یوم شہدا کشمیر کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج میں کشمیر کے 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ سامراجی قوتوں کو للکارا اور جام شہادت نوش کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہائیوں سے جاری "حق خود ارادیت" کی جدوجہد کو پھر سے ترو تازہ کر دیا ہے۔ "حق خودارادیت" کے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے، وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جبر ان غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آ سکتا۔
I pay tribute to 22 sons of J&K whose courage in face of brutal Dogra forces regalvanized a decades old struggle for self-determination in 1931; an inalienable right Kashmiris continue to die for to this day. No occupation can subjugate spirit of brave Kashmir #KashmirMartyrsDay
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 13, 2020