راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم شہدائے کشمیر پر مسلح افواج نے جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف ہو گا۔
اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔
#KashmirMartyrsDay is reminiscent of utmost price paid 4 freedom by brave Kashmiris. Every single drop of blood shed, shall not be forgotten nor forgiven. Decades of Indian atrocities failed 2 suppress insurmountable spirit & legitimate freedom struggle, destined to succeed, IA
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020