سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ نوجوان شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی، علاقے میں غاصب فوج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے سری گفوارا میں غاصب فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور خاتون زخمی ہو گئی، زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی فوج نے ایک مسجد کو گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے، یومِ شہدا کشمیر پر پوری وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔