لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تمام ٹیسٹ منسوخ کر دیئے گئے۔ پنجاب حکومت سے اجازت نامہ نہ ملنے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تمام ٹیسٹ منسوخ کئے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 18 جولائی سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے، اب یہ ٹیسٹ ستمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ کمیشن کی جانب سے متعدد پوسٹوں کیلئے ٹیسٹوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔