لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں میاں بیوی کا جھگڑا محلے دار لڑکے کی جان لے گیا، میاں نے بیوی کے ساتھ لڑائی میں اینٹ ماری جو 15 سالہ لڑکے کو جا لگی اور وہ دم توڑ گیا۔
بادامی باغ کے علاقے میں بابر کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا، بات اس حد تک بڑھی کے بابر نے اپنی بیوی کو اینٹ دے ماری۔ بیوی نے خود کو بچانے کے لیے گھر سے باہر بھاگی تو دروازے پر کھڑے محلہ دار کو جا لگی۔
اینٹ سمیع اللہ کے سر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ ملزم بابر نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او بادامی باغ کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔