راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں قانون پر عمل کروانا ٹریفک وارڈن کی سزا بن گئی، خواتین نے وارڈن پر جوتوں سے دھلائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ اشارے پر قانون پر عمل کروانا ٹریفک اہلکار کے لیے سزا بن گئی، تین خواتین نے وارڈن پر جوتوں سے دھلائی کر دی جس کی ویڈیو دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: خاتون نے وارڈن کو تھپڑ دے مارا، بدتمیزی کیساتھ سنگین دھمکیاں
ٹریفک میں خلل پیدل کرنے پر وارڈن نے گاڑی کو روکا پہلے ڈرائیور نے گالیاں دیں پھر خواتین نے جوتوں سے وارڈن کو مارنا شروع کردیا۔ ٹریفک وارڈن نے عزت بچاتے ہوئے موقع سے روانہ ہوگیا۔ حملہ آور خواتین موقع سے فرار ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عبوری ضمانت منظور: وارڈن سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون گرفتاری سے بچ گئی
واضح رہے کہ چند روزقبل لاہور کے نواحی علاقے گلبرگ میں بھی ایک خواتین نے آپے سے باہر ہو کر ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کی تھی۔