راولپنڈی: (دنیا نیوز) ترجمان پاک فوج نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی اور چین کی جانب سے سکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور سچ سے کوسوں دور ہیں۔
News circulating in Indian electronic and social media claiming additional deployment of Pakistan Army troops along #LOC in GB and alleged use of Skardu Airbase by #China is false, irresponsible and far from truth. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 2, 2020
...No such movement or induction of additional forces has taken place. We also vehemently deny presence of Chinese troops in Pakistan. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 2, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین سکردو میں کوئی پاکستانی ایئر بیس استعمال نہیں کر رہا، بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا ہے۔