راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیٹ سی ٹی (Positron Emission Tomography - Computed Tomography (PET-CT) کا افتتاح کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے ایف آئی آر آئی پہنچنے پر ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ خاور رحمان نے انکا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے ملک بھرمیں طبی عملےکی خدمات کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس سہولت سے فالج کے مریضوں کا بروقت علاج ممکن ہوگا۔ آرمی چیف نے بائی پلین اینجیو گرافی سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ٹیکنالوجی امراض قلب اور نیورالوجی کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ادارہ عوام کوجدیداورمعیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔ یہ نظام اے ایف آئی آر آئی راولپنڈی میں شروع کیا گیا، آرمی میڈیکل کور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔