ایمن خان نے انسٹاگرام فالوورزخریدنے کے جھوٹے دعوؤں کی تردید کر دی

Published On 16 February,2021 06:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ ان کے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اصلی ہیں۔

ایمن خان اپنے شوہر کے ہمراہ اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنے انسٹاگرام فالوورزخریدنے کے حوالے سے جھوٹے دعوؤں کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اصلی ہیں، پتا نہیں کیوں لوگ اس پر سوالات اٹھاتے ہیں۔ میں نے انسٹاگرام پر اس وقت اکاؤنٹ بنایا تھا جب ایپ پر بہت کم لوگوں کے اکاؤنٹ ہوا کرتے تھے اور میرے فالوورز آہستہ آہستہ بڑھے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیے جانے والے کونٹینٹ (مواد) کی منصوبہ بندی نہیں کی، ایسا بھی وقت ہوتا ہے جب میرے پاس انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے لیے تصویریں ہی نہیں ہوتیں اس لیے میں انسٹاگرام پر تب ہی پوسٹ کرتی ہوں جب میرے پاس کچھ ہوتا ہے اور یہی میرے لیے کارآمد ثابت ہوا۔
 

Advertisement