نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شیکھر سمن نے بیٹے ادھیان سمن کی خودکشی کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر بھارتی چینل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے اداکار شیکھر سمن کے بیٹے و اداکار ادھیان کی خودکشی کی خبر نشر کی تھی۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو کہ بعد میں جھوٹی نکلی تھی بلکہ ان کے بیٹے اُس وقت نئی دہلی میں مقیم تھے۔ اداکار شیکھر سمن بھی اس جھوٹی خبر پر بھارتی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
We are aghast and still not come out of the shock.I request ev one to tweet against such an unpardonable behavior of @ZeeNews and ban the channel lest it happens to anyone https://t.co/tf2uzjnsLz going ahead and taking a suitable legal action them. pic.twitter.com/vqpZAkI0H7
— Shekhar Suman (@shekharsuman7) February 21, 2021
انہوں نے کہا کہ چینل کی خبر سے پورے خاندان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اس چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
شیکھر سمن کا کہنا تھاکہ یہ خبر دیکھنے کے بعد میری اہلیہ صدمے کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ ادھیان اُس وقت گھر پر بھی نہیں تھا بلکہ نئی دہلی میں تھا۔ نیوز چینلز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ناکہ زندگیوں کو تباہ کریں۔