لاہور: (ویب ڈیسک) کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد علی سد پارہ کے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ چلائے جانے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ یہ میرا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ اس کے علاوہ تمام اکاؤنٹ جو منفی خبریں پھیلا رہے ہیں انکو Report کریں ! شکریہ
یہ میرا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ تمام اکاؤنٹ جو منفی خبریں پھیلا رہے ہیں انکو Report کریں ! شکریہ
— Sajid Ali Sadpara (@Saajid_Sadpara) February 16, 2021
ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ ہیں، سوشل میڈیا پر میرے اور میرے والد کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں، اور اس دوران جعلی اکاؤنٹ چلانے والے لوگ ٹویٹر پر جعلی خبریں شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے قبل میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا۔ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام (@Saajid_Sadpara) ہے۔ میرے والد کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو ان کے منیجر چلا رہے تھے۔ میرے والد کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ (@muhammadalisadpara) اور فیس بک اکاؤنٹ (@muhammadalisadpara) ہے۔
my offical only this one account @Saajid_Sadpara pic.twitter.com/nndFlMzzYb
— Sajid Ali Sadpara (@Saajid_Sadpara) February 16, 2021
آخر میں انہوں نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ تمام جعلی اکاؤنٹس چلوانے والوں کو رپورٹ کریں۔ شکریہ۔