امیتابھ بچن نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو بتا دیا

Published On 02 March,2021 09:47 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار امیتابھ بچن طبی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے اور وہ بیماری کے باعث زیادہ لکھ بھی نہیں پا رہے تھےجس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سپرسٹار نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ صورت حال سے آگاہ کردیا ہے ۔ میگا سٹار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں طبیعت سے متعلق تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے ۔ اس قبل میں خود کو سابق کرکٹر گیری سوبرز کی طرح محسوس کر رہا تھا۔

امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ اس عمر میں آنکھ کا آپریشن بہت نازک ہوتا ہے جس میں انتہا درجے کی احتیاط اور مکمل مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس کیلئے میں اپنے سرجنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امیتابھ کورونا وبا کا بھی شکار ہوئے تھے اور صرف وہی نہیں، ان کے بیٹے ابھیشک، بہو ایشوریا اور پوتی ارادھیا کوبھی کورونا کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، بعد ازاں صحت یاب ہونے پر فیملی کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امیتابھ انسومنیا یعنی بے خوابی کے مرض کا پہلے ہی شکار ہو چکے ہیں، وہ اپنی زندگی کی 78 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔