سلمان خان نے فلموں کی کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

Published On 11 March,2021 10:40 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ سٹار سلمان خان نے فلموں کی کمائی میں تمام اداکاروں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑدیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی 9 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب کہ 3 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، بالکل اسی طرح 3 فلمیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زیادہ پیسے بنائے اور سلو میاں کو بالی وڈ کا بادشاہ بنادیا۔

اس فہرست میں اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں جن کی 11 فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، اکشے کی ایسی کوئی فلم نہیں جس نے 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہو۔ مذکورہ فہرست میں عامر خان تیسری پوزیشن پر آئے ہیں جن کی 2 فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے 100 کروڑ جبکہ 2 فلموں نے 300 کروڑ کا بزنس کیا۔

اجے دیو گن چوتھے جبکہ شاہ رخ خان پانچویں اور ہریتک روشن اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
 

Advertisement