ممبئی:(روزنامہ دنیا)بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، عالیہ بھٹ اور دو مصنفین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں سمن جاری کیا ہے ۔ ہتک عزت کا مقدمہ بابو راجی شاہ نامی شخص نے دائر کیا ہے جو گنگو بائی کاٹھیاواڑی کا لے پالک بیٹا ہونے کا دعویدار ہے ۔ بابورا جی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کتاب میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر موجود ابواب میں ان کی منہ بولی والدہ کو بدنام کیا گیا ہے ، ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کی رازداری اور عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔
فلم کے ڈائریکٹر بھنسالی جبکہ اداکاروں میں عالیہ بھٹ، اجے دیو گن، عمران ہاشمی اور دیگر ہیں، عدالت نے سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کو 21مئی کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔