بپاشا باسو فلموں میں واپسی کیلئے اچھا کردار ملنے کی منتظر

Published On 22 March,2021 09:50 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو فلموں میں واپسی کیلئے اچھا کردار ملنے کی منتظر ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بپاشا حال ہی میں ٹی وی کمرشل میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں تو ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ہم آپ کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لہذا جلد ہی آپ فلموں میں واپس آئیں۔ بپاشا باسو نے ٹویٹ کا جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے مداحوں سے یہی شکایت سننے کو ملتی ہے لیکن میں ایک بہترین اور درست کردار ملنے کا انتظار کررہی ہوں، مجھے جیسے ہی ایسا کردار ملے گا تو ضرور بڑی سکرین پر واپس آؤں گی۔

واضح رہے کہ بپاشا نے کئی ایک کھڑکی توڑ فلموں میں کردار نبھائے ہیں جن میں راز، بچنا اے حسینو، دھوم 2،جسم، ہیرا پھیری سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں، آخری بار وہ ڈراونی فلم  الون  میں پردہ سکرین پر نمودار ہوئی تھیں جس میں انہوں نے ڈبل رول کیا تھا۔
 

Advertisement