ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ ‘کوویڈ مثبت آگیا ہے اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔
29 سالہ اداکارہ نے بالی وڈ فلم دنگل سے شہرت حاصل کی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہوں نے بطورچائلڈ سٹار بھی فلموں میں کام کیا ہے۔
حالیہ دنوں دیگر بالی وڈ اداکاروں میں کریتک آریان، روہیت صارف، رنبیر کپور، پاریش راول بھی کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ امیتابھ بچن ،ان کے بیٹے ابھیشک، بہو ایشوریا رائے، ملائیکہ اروڑا بھی موذی وبا کا کا شکار رہے ہیں۔