بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

Published On 03 April,2021 12:25 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کر دی ہے۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔ عالیہ بھٹ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔

 خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ جس کے بعد عالیہ بھٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

Advertisement