اداکار امیتابھ بچن نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

Published On 03 April,2021 12:17 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے کورونا ویکسین کی اپنی پہلی خوراک لے لی ہے۔ ویکسین لگوانے سے متعلق تجربات کو اداکار کی جانب سے جمعہ کی صبح اپنے بلاگ پر شیئر بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ امیتابھ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ  انہوں نے آج دوپہر کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی ہے ! سب ٹھیک ہے۔ بگ بی نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو چھوڑ کر ان کی فیملی کے سارے افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔ امیتابھ نے ویکسین لگواتے ہوئے لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔
 

Advertisement