کورونا کی بگڑتی صورتحال، بھارتی اداکارملک چھوڑنے لگے

Published On 25 April,2021 11:17 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ گوری خان اور ان کا بیٹا آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اورسخت برہمی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ’’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘‘۔ایک صارف نے کہاکہ اب کبھی واپس نہ آنا۔
 

Advertisement