بالی وڈ کے سینئر اداکار کشور نندلاسکر انتقال کر گئے

Published On 21 April,2021 11:52 am

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سینئر اداکار کشور نندلاسکر کورونا کا شکار ہو کر موت کی نیند جا سوئے، ان کی عمر 81 سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق کشور نے سمبا، واستو اور سنگھم سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا، انہوں نے "جس دیش میں گنگا رہتا ہے" نامی فلم میں گووندا کے ساتھ سناٹا کا کردار ادا کیا تھا جس شائقین میں کافی عرصہ سراہا جاتا رہا۔

فلم واستو میں بھی ان کی ایکٹنگ کو کافی پسند کیا گیا۔
 

Advertisement