ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انڈیا کی عوام کو کورونا کی بدترین صورتحال سے نکالنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
پریانکا چوپڑہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو پیغام پہنچانے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ ہندوستان عالمی وبا سے شدید متاثر ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا نے مزید 55 کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز منگوا لی ہیں، یہ آرڈر امریکا کی ضرورت سے زیادہ ہے۔
My heart breaks. India is suffering from COVID19 & the US has ordered 550M more vaccines than needed @POTUS @WHCOS @SecBlinken @JakeSullivan46 Thx for sharing AstraZeneca worldwide, but the situation in my country is critical. Will you urgently share vaccines w/ India? #vaxlive
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 26, 2021
پریانکا چوپڑا نے امریکا کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی فراہمی پر اس کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی صدر بائیڈن سمیت دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لیکن میرا دیس اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی دردمندانہ ٹویٹ میں اپیل کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا آپ لوگ ہنگامی بنیادوں پر ہندوستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کر سکتے ہیں؟