ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اداکارائیں بھی غیر محفوظ ہو چکی ہیں، فاطمہ ثنا شیخ کو ایک اوباش نوجوان نے نہ صرف گھورا بلکہ مکا بھی دے مارا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹریو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار وہ جم سے واپس آرہی تھیں کہ ایک اوباش نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا وہ رک گئیں تو وہ گھورنے لگا۔ جس پر اداکارہ نے پوچھا کیوں گھور رہے ہو، لڑکے نے دھمکی آمیز لہجے میں جواب دیا "گھورتا رہوں گا" اور پھر مجھے چہرے پر چھوا تو میں نے گھبرا کر اسے تھپڑ مار دیا۔
اوباش نے مجھے تھپڑ کے جواب میں مکا دے مارا جس پر میں نے فوراً اپنے والد کو بلایا تو وہ لڑکا گلیوں میں بھاگ گیا۔