معروف بھارتی اداکارہ شنایا کٹوے سگے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار

Published On 27 April,2021 12:35 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ شنایا کٹوے کو سگے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شنایا کٹوے کے اہلخانہ نے بیٹے راکیش کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا کہ اسے ڈھونڈنے میں مدد کی جائے، مقتول کئی روز سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے چھان بین کی توانکشاف ہوا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ لاش کےٹکڑے قریبی جنگل سے ملے۔ سنگدل ملزمان نے راکیش کٹوے کو سفاکانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد لاش بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دی تھی۔

پولیس نے چند روز مزید تفتیش کے بعد ملزمان کوگرفتار کیا تو پتہ چلا کہ بہیمانہ قتل میں مبینہ طور پر شنایا کٹوے ملوث ہے، وومن پولیس نے اداکارہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ شنایا کی لڑکوں کے ساتھ دوستی بھائی کو پسند نہیں تھی،دونوں میں کشیدگی اتنی بڑھی کہ شنایا نے مبینہ طور پر بھائی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر ڈالی۔

 

Advertisement