ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے ’ سے حاصل آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مانبق سلمان خان اس وقت فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں۔ اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی ٓالات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔