منیب بٹ کا سیٹ سے گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

Published On 12 June,2021 10:25 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار منیب بٹ نے سیٹ سے گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس امر کا انکشاف انہوں نے ویب شو میں گفتگو کے دوران کیا کہ حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر کئے جانے والے ڈرامے کے سیٹ سے ان کی گھڑیاں چوری ہوچکی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ میری دو برانڈڈ گھڑیاں تھیں اور دونوں ہی دوران شوٹنگ سیٹ سے غائب ہوگئیں، جس شخص نے گھڑیاں چوری کی تھیں وہ شخص لوکیشن کا تھا۔
منیب بٹ نے بتایا کہ اس شخص نے پتہ چلنے پر گھڑیاں مجھے واپس کیں جس پر اس سمجھایا کہ یہ سب غلط ہے۔
 

Advertisement