لاہور: (دنیا نیوز) چودھری سرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اسلامو فوبیا کے خلاف امت مسلمہ کے تر جمان ہیں، وقت آگیا دنیا اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں گورنر پنجاب کے دورہ امر یکہ، مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چودھری سرور نے وزیر خارجہ کو امر یکی عہدیداروں سے ہونیوالی ملاقاتوں کے بارے بتایا۔
چودھری سرور اور وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پیش ہونیوالے واقعے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا تاہم گورنر پنجاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی نے کینیڈین وزیر اعظم کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا۔ چودھری سرو نے کہا کہ الحمد للہ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے، اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔