اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آج رات بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 11 June,2021 09:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، رات کو اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا میں شدید گرم کی لہر کے بعد موسم بدلنے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج رات لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کوہاٹ، پشاور، مردان ، چارسدہ میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں پارہ 50 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement