شوبز سے منسلک تمام افراد مالی مشکلات کا شکار ہیں: فیصل قریشی

Published On 24 June,2021 12:01 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ معاوضے کی ادائیگی اور بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے صرف اداکار ہی مشکلات کا شکار نہیں بلکہ اس شعبے سے منسلک تمام افراد ہی اس مسئلہ سے دوچار ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل قریشی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف اداکاروں کو درپیش نہیں بلکہ پروڈیوسر، ہدایت کار ، مصنف یہاں تک کہ ٹیکنیشن بھی اس کی زد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے کئی پروڈکشن کمپنیوں سے بات کی لیکن ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ جتنا سرمایہ پراجیکٹ پر لگاتے ہیں انہیں اتنی آمدن حاصل نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے سبب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی معیشت خسارے کا شکار ہوئی ہے، ایک اندازے کے مطابق عالمی معیشت کو 3.9 ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
 

Advertisement