'ن لیگ ‏انتخابی اصلاحات اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر رہی ہے'

Published On 24 June,2021 11:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ ‏انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر رہی ہے، ن لیگ اپنی معدوم ہوتی سیاست سے پریشان ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات اور ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت ن لیگ کی انتخابی شکست کے ڈر سے نکلنے والی چیخیں ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ ‏دھونس، بدمعاشی اور پیسے کی چمک سے الیکشن چرائے، دھونس اور بدمعاشی سے الیکشن جیتنے والے شفاف انتخابات کی ہر قدم پر مخالفت کرینگے۔
 

Advertisement