انٹربینک میں امریکی ڈالر 68 پیسے سستا

Published On 24 June,2021 12:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر گراوٹ کا شکار، 68 پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزانٹر بینک میں ڈالر 68 پیسے گراوٹ کے ساتھ 157 روپے 85 پیسے پر ٹریڈہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 159 روپے پر فروخت ہوا۔

گذشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں تھا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 34 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 158 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 53 پیسے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement