کراچی:(روزنامہ دنیا)وزارت خزانہ نے اسٹیل مل کے موجودہ ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے 25کروڑ 80لاکھ روپے کے قرض کی منظوری دے دی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹیل مل کے موجودہ ملازمین کو مئی اور جون کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے یہ رقم بطور قرض منظورکی گئی ،اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستا ن ریونیو کو مذکورہ رقم نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو اختیارات دینے کیلئے درخواست کردی گئی ہے ۔
وزات خزانہ نے یہ لون 20برس کی قابل ادائیگی مدت کیلئے منظور کیا ہے ۔