کراچی (دنیا نیوز) پاکستان اسٹیل ملز ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف دوسرے روز بھی شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کردیے۔ برطرفی کی خبر پر دل کا دورہ پڑنے سے ایک ملازم چل بسا جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
کراچی میں اسٹیل ٹاؤن نیشنل ہائیوے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی جانب سے برطرفیوں کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہےگا۔
گزشتہ روز برطرفی کی خبر پر دل کا دورہ پڑنے سے حبیب الرحمٰن نامی ملازم چل بساتھا جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مرحوم نے سوگواروں میں دو بیٹے اور اہلیہ چھوڑی ہیں۔