سٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس: 10 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا، تمام ملزمان باعزت بری

Published On 30 April,2021 11:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے سٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس کا فیصلہ دس سال بعد سناتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

کراچی احتساب عدالت میں سٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دس سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کیا۔ ملزمان میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل تھے۔

نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں خرد برد کر کے کرپشن کیں۔ ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے سٹیل ملز کو ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا، ملزمان کیخلاف ریفرنس 2012 میں قائم ہوا تھا۔
 

Advertisement