پاکستان سٹیل کے بر طرف ملازمین اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

Published On 02 December,2020 10:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت اور برطرف سٹیل ملازمین میں مذاکرات کے بعد رات گئے ریلوے ٹریک بحال ہوگیا، بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنے کے باعث ٹرینیں کئی گھنٹے لیٹ رہیں، مسافر پریشانی کا شکار رہے۔

ریلوے ٹریک کھلنے کے بعد کراچی ایکسپریس بن قاسم سے 15 گھنٹے بعد روانہ ہوئی، لانڈھی سے پاکستان ایکسپریس 10 گھنٹے بعد، رحمان بانا اور شاہ حسین 12 گھنٹے بعد روانہ کی گئیں۔ مختلف سٹیشز پر ٹرینیں رکی رہنے کے باعث مسافر خوار ہوتے رہے۔

پنجاب واپس آنے والی بارات بھی پھنس گئی، دلہا، دلہن اور رشتہ داروں کا دن بھر سٹیشن پر پڑاؤ رہا۔ دوسری جانب سٹیل ملازمین کے واجبات کا فائنل سیٹملنٹ پر مبنی سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں نوکری پر بحال کیا جائے۔
 

Advertisement