لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بتائے ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے: مہوش حیات
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اداکارہ نے اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔
Though I did not say anything against the govt, we live in a democracy & it’s the right of every citizen including myself to hold those in power accountable. Calling me names like slut & whore won’t stop me frm practicing my democratic right.Just reflects on your own filthy minds
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 30, 2021
مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔