سینئر اداکارمصطفیٰ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published On 30 July,2021 04:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے 81 سالہ سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار نے ٹیسٹ رپورٹ ملنے کے بعد اپنی اہلیہ روبینہ قریشی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار مصطفی قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شوبز انڈسٹری میں 1957ء کے بعد سے متحرک ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد بلاک بسٹر فلمیں کیں، زیادہ تر فلمیں پنجابی تھیں۔
 

Advertisement