لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ غنا علی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
’رنگریزا، کاف کنگنا اور مان جاؤ نا‘ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عمیر گلزار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے جلد ماں بننے کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہماری خوشی کا چھوٹا سا تحفہ جلد ہی آنے والا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس خوشی سے ہمیں نوازنے کے لیے اللہ پاک کا جتنا شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے نئے اضافے کا انتظار نہیں کر سکتے،براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ غنا علی نے کراچی کے رہائشی عمیر گلزارسے مئی 2019میں شادی کی تھی۔