پاکستان کے معروف سٹیج اداکار 'برجو' دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Published On 26 September,2021 09:24 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف سٹیج اداکار صغیر احمد جن کو 'برجو' کے نام سے بھی جانا جاتا تھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ کی جانب سے کہا گیا کہ اداکار  برجو  کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

صغیر احمد المعروف  برجو   کو نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اداکار  برجو  سٹیج ڈرامے میں اپنی انٹری کے دوران انتہائی تیز رفتاری سے الفاظ دہراتے تھے،انہیں ان کے مخصوص سٹائل پر بھرپور داد ملتی تھی۔

برجو چالیس سال سے تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ تھے اور ہزاروں ڈراموں میں سائیڈ رول کر چکے تھے جبکہ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔
 

Advertisement