ماہرہ اور فہد کی فلم 'قائداعظم زندہ باد' عیدالاضحی پر ریلیز ہو گی

Published On 03 January,2022 09:58 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم " قائداعظم زندہ باد " کو رواں سال عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ اگست 2019 میں شروع کی گئی تھی مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث ریلیز نہیں ہو سکی۔

اب فلم رواں سال عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔
 

Advertisement