بائیس سالہ آسٹریلوی گلوکارہ لل بوویپ ڈپریشن کے باعث چل بسیں

Published On 10 March,2022 12:48 pm

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی گلوکارہ لل بوویپ ڈپریشن کے باعث 22 سال کی عمر میں چل بسیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لل بو کے والد نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور یہی عارضہ ان کی موت کی وجہ بنا۔

لل بوویپ کا اصل نام وینونا بروکس ہے، گلوکارہ کے لاکھوں مداحوں نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔